آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ
آرمینیا اور آذربائیجان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق سترہ تاریخ کو دونوں ممالک کے درمیان ناگورنو کاراباخ کے علاقے میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے ستائیس جولائی کو ناگورنو کاراباخ کے علاقے میں لڑائی کا نیا دورشروع کیا تھا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کے سابقہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ۔حالیہ دنوں ہونے والی لڑائی میں متعد شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
روس ، آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے دس اکتوبر کو ماسکو میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں دس اکتوبر کی دو پہر بارہ بجے سے اس علاقے میں فائر بندی پر اتفاق کیا گیا لیکن معاہدے کے نفاذ کے فوراً بعد ہی فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
واضح رہے کہ ناگورنو کاراباخ علاقہ ، آذربائیجان کا جنوبی علاقہ ہے اور وہاں کی آبادی کی اکثریت آرمینیائی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔ سابق سوویت یونین کے تحلیل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس علاقے کے ملکیت کے مسلے پر جنگ چھڑی ہوئی ہے۔