امریکہ کے متعدد علاقوں میں خواتین کے جلوس

2020-10-18 16:37:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق سترہ اکتوبر کو امریکہ کے متعدد علاقوں میں خواتین کے حقوق کی حمایت میں جلوس نکالے گئے۔ خواتین نے مساوی سماجی حقوق اور امریکی معاشرے میں بڑھتے ہوئے شدید اختلافات کے خاتمہ کی اپیل کی ۔مظاہرین نے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں امریکی معاشرے میں مختلف طبقات کے درمیان فرق اور اختلافات بہت زیاد بڑھ رہےہیں ۔امریکی معاشرے میں خواتین کو قلیل آمدنی،غیر اہم ملازمتوں اور کم ترین معاشی تحفظ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بہت سے لوگ مستقبل کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ کچھ مظاہرین کے مطابق امریکی معاشرے میں نسلی امتیاز اور عدم مساوات کا مسئلہ شدید ہورہا ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کو ہوشیار رہنا چاہیے اور جلد از جلد نسلی امتیاز کو ختم کرنا چاہیے۔

تاحال امریکہ دنیا بھر میں وبائی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہ ملک ہے ۔ کچھ مظاہرین نے وبائی صورتحال پر حکومت کے رد عمل کے حوالے سے عدم اطمینان کا بھی اظہار کیا۔


شیئر

Related stories