چین میں برطانیہ کی نو متعین سفیر کی وبا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف
2020-10-18 18:05:09
حالیہ دنوں چین میں برطانیہ کی نو متعین سفیر کیرولین ولسن بیجنگ پہنچیں ۔ بارہ اکتوبر کو مائیکروبلاگ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ وہ چودہ دن کے لیے اپنی رہائش گاہ میں قرنطین ہیں ۔ اس دوران انہوں نے چینی زبان میں بنائے گئَے وی لاگ میں وبا کی روک تھام و کنٹرول کے حوالے سے چین کے اقدامات اور طبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو بے حدسراہا ۔ ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں اترنے کے بعد سے انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر کا مشاہدہ کیا ہے اور اس ذاتی تجربے کے بعد وہ یہ کہہ سکتی ہیں کہ چین نے نوول کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جو سخت اقدامات اختیار کیے ہیں وہ بہترین ہیں جنہوں نےان کے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں ۔