ایران پر سے ہتھیاروں کی نقل و حمل پر عائد کردہ پابندی اٹھانا عالمی کثیرالجہتی کی فتح ہے، ایرانی وزیرخارجہ
2020-10-18 18:06:57
اٹھارہ اکتوبر کو ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن ، عالمی برادری کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔عالمی برداری نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر ۲۲۳۱ اور ایران کے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لیے ،امریکہ کی بدنیتی پر مبنی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔ آج سے ایران کا دنیا کے ساتھ دفاعی تعاون معمول پر واپس آگیا ہے اور یہ خطے میں کثیرالجہتی اور امن و سلامتی کی فتح ہے۔
حالیہ چند ماہ میں امریکہ نے ایران پر ہتھیاروں کی نقل و حمل پر پابندی کی مدت کو توسیع دینے کی بہت کوشش کی تاہم امریکہ کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ متعلقہ شرائط کے مطابق ایران پر ہتھیاروں کی نقل و حمل پر عائد کردہ پابندی مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ اکتوبر کو خود بخود ختم ہو جائے گی ۔