ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندیاں ازخود ختم ہوگئی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ نے اٹھارہ تاریخ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایران پر اقوام متحدہ کی اسلحہ کی پابندیاں غیر مشروط طور پر اور فوری ختم ہوگئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ایٹمی مسئلے پر جامع معاہدہ واضح طور پر ان پابندیوں کو ختم کرتا ہے اور اس حوالے سے کسی نئے معاہدے یا سلامتی کونسل کے بیان یا کسی بھی طرح کےنئے اقدامات کو اپنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ تاریخ سے ، ایران سے ہتھیاروں کی منتقلی اور متعلقہ سرگرمیوں اور مالیاتی خدمات پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ ، اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں کام کرنے یا نقل و حمل کرنےکے حوالے سے کچھ ایرانی شہریوں اور فوجی عملے پر عائد کی گئی تمام پابندیاں ازخود ختم ہو گئی ہیں ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے ایران اپنی دفاعی ضروریات کے مطابق اسلحہ کی خریدوفروخت کر سکتا ہے۔
بیان کے مطابق 2015 میں ایران کے جوہری ہتھیاروں کے جامع معاہدے میں شمولیت کے مطابق ایران پر اقوام متحدہ کی اسلحہ پابندی کی مارچ 2007 کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد 1747 اپنے منطقی انجام پر پہنچ گئی تھی۔