افغان صوبے غور میں صوبائی پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے میں سولہ افراد ہلاک
2020-10-19 09:48:02
افغان حکومت کی جانب سے اٹھارہ تاریخ کو تصدیق کی گئی ہے کہ مغربی افغانستان میں واقع صوبہ غور کے صدر مقام فیروزکوہ میں صوبائی پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت کے باہر کاربم دھماکے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک اور نوے زخمی ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اتوار کو ایک بیان میں افغانستان میں ہونے والے اس دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور افغان عوام اور حکومت کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کو دہرایا۔