دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کے مصدقہ کیسز کی تعداد تین کروڑ پچانوے لاکھ سے متجاوز، عالمی ادارہ صحت
2020-10-19 09:49:50
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اٹھارہ تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد تین کروڑ پچانوے لاکھ چھیانوے ہزار آٹھ سو اٹھاون تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکہ میں وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد دولاکھ بیس ہزار ہوگئی ہے۔
عالمی ادارے کی جانب سے اٹھارہ تاریخ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق سہ پہر دو بج کر تینتالیس منٹ تک ایک ہی روز میں دنیا بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد میں 389683 کا اضافہ ہوا، جبکہ اموات کی تعداد میں6046 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دن امریکہ میں ایک مرتبہ پھر ایک ہی روز میں مصدقہ کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔