بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام
2020-10-19 10:05:26
بحرین اور اسرائیل نے اٹھارہ تاریخ کو جامع سفارتی تعلقات کے باقاعدہ قیام کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔بحرین کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسی روز بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر مائیر بین شبات کے ساتھ مانامہ میں باہمی سفارت کاری اور پرامن دوستانہ تعلقات کے قیام کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے جو دونوں ممالک کے تعلقات کے نئے عہد میں داخلے کی علامت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے معیشت و تجارت،ٹیلی مواصلات،بزنس،ہوائی خدمات ،افرادی تبادلے،بینکوں اور مالیاتی خدمات سمیت دیگر شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر طبی نگہداشت،ٹیکنالوجی ،سیروسیاحت اور زراعت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔