کووڈ-۱۹ کی صورتحال میں معیشت کی بحالی کے لیے چین کے ہاتھ جادوئی نسخہ لگا ہے، چیف ایگزیکٹو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
2020-10-19 11:32:29
امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی ویب سائٹ نے حال میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں چین کی معاشی بحالی پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چین نے کووڈ-۱۹ کی وبا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے "جادو نسخہ" تلاش کیا ہے۔کووڈ-۱۹ کی وبا پر چین کے تیز ردعمل نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو غیر متوقع طور پر ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بل ونٹرس نے کہا کہ پہلی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ چین میں موجودہ وبا کو کنٹرول کیا گیاہے اور لوگوں کو معمولات زندگی میں واپس آنے کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا سوشل سیکیورٹی نیٹ ورک بھی بہت زیادہ مضبوط ہے۔ جس کی وجہ سے بے روزگاری اور دیوالیہ پن کے واقعات بہت کم ہیں۔