سوڈان کو "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک" کی فہرست سے نکال دیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے 19 تاریخ کو ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ سوڈان کو "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک" کی فہرست سے نکال دیں گے۔ٹرمپ نے اسی روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ سوڈان امریکہ کو 335 ملین امریکی ڈالر زر تلافی دینے پر رضامند ہوگیا ہے۔ مذکورہ رقم ملنے کے بعد امریکہ سوڈان کو امریکی محکمہ خارجہ کی "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک" کی فہرست سے نکال دے گا۔ امریکی میڈیا نے اسی دن امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست سے سوڈان کا اخراج ہونے کے بعد ، سوڈان اور اسرائیل اپنے تعلقات معمول پر لے آئیں گے۔
یہ بھی اطلاع ہے کہ سوڈانی عبوری حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ سوڈان کی دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست سے اخراج کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔