امریکہ روس کےساتھ اسلحے پر قابو پانے کا معاہدہ طے کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتا ہے
2020-10-21 14:52:03
امریکی ریاستی کونسل نے بیس تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ تاکہ اسلحہ پر قابو پانے کا ایک معاہدہ طے کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکہ روس کے ساتھ اسلحہ پر قابو پانےکے حوالے سے پیش رفت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اسی دن روسی وزارت خارجہ کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے ابھی تک روس کی جانب سے "اسلحہ سازی کے خاتمے کے نئے معاہدے" میں کم سے کم ایک سال کے لئے توسیع کا باضابطہ طور پر جواب نہیں دیا۔ معاہدے میں ایک سال کی توسیع کے بارے میں امریکہ کی طرف سے جواب حاصل کرنے کے لئے ، روس توسیع کی مدت کے دوران ، دونوں اطراف کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو منجمد کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ مشترکہ سیاسی وعدہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔