چین مخالف آسٹریلوی تھنک ٹینک کو بڑا دھچکہ
آسٹریلوی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹراٹیجک پالیسی چین کے خلاف جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے میں مشہور ہے۔ چین مخالف قوتوں کی مالی اعانت سے چلنے والا یہ ادارہ چین کو بدنام کرنے کے لئےاکثر گمراہ کن پراپیگنڈا کرتا رہتا ہے۔ حال ہی میں ، آسٹریلین سٹیزن پارٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں اس نام نہاد انسٹی ٹیوٹ کو انتہائی منافقانہ پروپیگنڈا کے آلہ کار کی حیثیت سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مضمون میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلوی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک پالیسی ایک ایسی تنظیم ہے جو مشترکہ طور پر امریکی محکمہ خارجہ ، کچھ غیر ملکی حکومتوں ، نیٹو اور ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی چند ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مالی اعانت سے کام کرتی ہے۔ یہ وہی ادارہ ہے جس نے واویلہ مچایا تھا کہ "عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں۔" آسٹریلین سٹیزنز پارٹی کے مطابق اس تھنک ٹینک نے چین اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات خراب کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
در حقیقت ، ستمبر کے آخر میں ، آسٹریلیائی سٹیزنز پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ نے "چین بیانیہ" پر ایک رپورٹ شائع کی ، جس میں آسٹریلیائی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک پالیسی اور آسٹریلیائی سیکیورٹی انٹلیجنس آرگنائزیشن کے چین مخالف رائے عامہ پیدا کرنے اور آسٹریلیا میں چین-آسٹریلیا تعلقات کو خراب کرنے کے اقدامات کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیائی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک پالیسی کی سابق آسٹریلیائی سفارت کاروں ، دفاعی اہلکاروں ، فیڈرل پبلک سروس کے سربراہان اور میڈیا سے منسلک سینئر شخصیات نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔