چین عالمی معاشی بحالی کی قیادت کررہا ہے، ایشیائی اور افریقی ماہرین

2020-10-22 14:09:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

وبا کے چیلنجز سے نمٹتے ہوئے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں چین کی معیشت کے اعداد و شمار پر ایشین اور افریقی میڈیا نے بڑی توجہ دی ہے۔

مصر کے اخبار"الاہرام" نے بتایا ہے کہ رواں سال کی معاشی بدحالی کے بعد ، چین کی معیشت مسلسل دو سہ ماہیوں سے مثبت ترقی کر رہی ہے ، جو عالمی معاشی نمو کا مرکزی انجن بن گئی ہے۔ چین نے انسداد وبا اور معاشی ترقی کی بحالی کے لیے سخت اقدامات اختیار کئے ہیں اور دنیا کے مختلف علاقوں میں انسداد وبا کے سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک مصنوعات برآمد کی ہیں۔

کینیا کے اخبار" نیشن" نے اطلاع دی ہے کہ چین کی معیشت بنیادی طور پر وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آچکی ہے اور توقع ہے کہ وہ واحد بڑی معیشت ہو گی جو رواں سال مثبت نمو کو برقرار رکھے گی۔ مضمون میں اس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ چین کےشہر شنگھائی میں تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا، جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ چین وبا کو شکست دینے کے بعد بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لئے پراعتماد ہے۔ یہ چین کی معیشت کی لچک اور طاقت کی عکاسی کرتا ہے ، اور کثیرالجہتی و کھلےپن کے لئے چین کے پختہ عزم کا اظہار کرتا ہے۔

جاپانی اقتصادی ماہر اور جاپان چین اقتصادی ایسوسی ایشن کے تحقیقاتی شعبہ کے ڈائریکٹر ، تاکامی ساوا مانابو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تیسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں 4.9 فیصد کا اضافہ ہوا ، یہ وبا پر کامیابی سے قابو پانے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی شاندار بحالی کا نتیجہ ہے۔


شیئر

Related stories