امریکہ کی جانب سے چینی میڈیا اداروں پر سیاسی دباؤ پر چین کی بھرپور مخالفت
2020-10-23 11:11:27
اکیس تاریخ کو امریکہ نے مزیدچھ چینی میڈیا اداروں کو "سفارتی وفد" قرار دےدیا۔اس پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بائیس تاریخ کو رسمی کانفرنس میں کہا کہ یہ امریکہ میں مقیم چینی میڈیا اور صحافیوں کے خلاف تازہ ترین سیاسی دباؤ اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔چین امریکہ کی بلاجواز سرگرمی کی بھرپور مخالفت کرتا اور سنگین مذمت کرتا ہے۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلطی کو درست کرے اور چینی میڈیا اداروں پر سیاسی دباؤ اور بلاجواز پابندی کو ترک کرے۔
چینی ترجمان نے نشاندہی کی کہ امریکہ "آزادی صحافت" کی بات تو کرتا ہے لیکن درحقیقت اس حوالے سے اس کی اصل کارکردگی مایوس کن ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی دو ہزار انیس کی رپورٹ کے مطابق سالانہ آزادی صحافت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی درجہ بندی مسلسل تین سال سے گر رہی ہے۔