لیبیا میں متحارب فریقین کا مستقل جنگ بندی پر اتفاق
2020-10-24 16:42:50
تیئیس تاریخ کو اقوام متحدہ کے لیبیا اسپورٹ مشن کے مطابق لیبیا میں متحارب فریقین نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی روشنی میں لیبیا کے تمام علاقوں میں مستقل جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔معاہدے پر دستخطوں کی تقریب اسپورٹ مشن کے فیس بک پیج پر براہ راست دکھائی گئی۔اقوام متحدہ کے لیبیا مشن نے اس موقع پر اپنے بیان میں مذکورہ پیش رفت کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس سے لیبیا میں امن اور استحکام میں مدد ملے گی۔