کووڈ-۱۹ ویت نام جنگ کےبعد امریکی حکومت کی سب سے بڑی شکست ہے ،نیویارک ٹائمز

2020-10-24 16:45:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بائیس تاریخ کو ایک مضمون میں کووڈ۔۱۹ کے باعث امریکی شہریوں کے جان و مال اور سماج کو پہنچنے والے نقصانات کے تناظر میں کووڈ-۱۹ کو ویت نام جنگ کےبعد امریکی حکومت کی سب سے بڑی شکست قرار دیا۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ اکیسویں صدی کے آغاز میں جنوبی افریقہ کو ایڈز وائرس کا سامنا تھا اور اُس وقت کسی کے گمان میں بھی نہ تھا کہ امریکہ بھی کسی ایسے انسانی المیے کا شکار ہو سکتا ہے۔مضمون کے مطابق کووڈ۔۱۹ کے باعث امریکہ میں ہلاک ہونے والے دو لاکھ سے زائد افراد میں سے کم از کم پچاس ہزار کو امریکی حکومت کی بہتر کارکردگی کی بدولت بچایا جا سکتا تھا۔ مضمون میں نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے ایک اداریے کا حوالہ دیتے ہوئے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کی ہلاکت کا سبب ، حکومتی نااہلی قرار دیا گیا ہے۔

مضمون کے مطابق اس وقت ملک میں ہر دس دن بعد کووڈ-۱۹ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد عراق اور افغانستان میں انیس سالہ جنگ میں امریکی سپاہیوں کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کے برابر ہو چکی ہے۔امریکی معاشی ماہرین کے مطابق کووڈ-۱۹ کے باعث ملک میں معاشی نقصانات کا مجموعی حجم سولہ ٹریلین ڈالرز ہو سکتا ہے یعنی فی امریکی خاندان کو ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

شیئر

Related stories