امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے باعث آئندہ فروری تک اموات پانچ لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہیں ،عالمی جریدہ

2020-10-24 16:47:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

معروف جریدے " نیچر میڈیسن" نے تیئیس تاریخ کو خبردار کیا کہ اگر امریکی شہریوں میں ماسک کے استعمال کی شرح بلند نہ ہوئی اور تمام ریاستوں میں سماجی دوری سے متعلق لازمی اقدامات نہ اپنائے گئے تو ملک میں آئندہ فروری تک اموات پانچ لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہیں۔تحقیق کے دوران یکم فروری سے اکیس ستمبر تک امریکہ میں مصدقہ کیسوں اور شرح اموات کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ ماسک کے استعمال اور سماجی دوری جیسے اقدامات کی روشنی میں بائیس ستمبر سے آئندہ برس اٹھائیس فروری تک کی ممکنہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق امریکہ میں اکیس ستمبر تک عوامی مقامات پر ماسک پہننے والوں کی شرح صرف انچاس فیصد رہی۔اگر یہی شرح برقرار رہتی ہےتو آئندہ فروری تک اموات پانچ لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہیں لیکن اگر پچانوے فیصد شہری ماسک استعمال کرنا شروٰع کر دیں تو ایک لاکھ تیس ہزار لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔


شیئر

Related stories