افغانستان میں دو بم دھماکوں میں نو عام شہری جاں بحق

2020-10-24 18:34:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس تاریخ کو افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں دو لگاتار بم دھماکوں میں نو عام شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ دو پولیس ہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی پولیس ترجمان احمد خان سیرت نے میڈیا کو بتایا کہ پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک عام مسافر بس کوٹلہ روزا علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی۔چند منٹ بعد دوسرے دھماکے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے پہنچنے والے مسلح پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں دھماکے افغان دارلحکومت کابل کو جنوبی اور مغربی صوبوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔افغانستان میں انتہا پسند اکثر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہیں جس میں عام لوگ بھی مارے جاتے ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار انیس کے بعد اب تک ایسے دھماکوں میں آٹھ سو سے زائد عام شہری جاں بحق اور 2330 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


شیئر

Related stories