افغانستان میں القاعدہ نیٹ ورک کا اہم رہنماء ہلاک
2020-10-25 15:44:24
افغان سیکیورٹی ذرائع نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی کہ صوبہ غزنی میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ نیٹ ورک کا اہم رہنماء مارا گیا ہے۔تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔سیکیورٹی ادارے این ڈی ایس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ صوبہ غزنی میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کا اہم رہنماء ابو محسن ال مسیار مارا گیا ۔افغان وزارت دفاع اور صوبہ غزنی کے حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔