افغانستان میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی
2020-10-25 18:04:57
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کے روز کابل کے نجی تعلیمی ادارے کوثر دانش پر ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہو چکی ہے جبکہ 57 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آرائیں نے مزید کہا کہ تمام متاثرین عام شہری ہیں۔ اس سے قبل حملے میں 11 افراد کی ہلاکت اور 20 زخمیوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔