دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار کروڑ پچیس لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی ، عالمی ادارہ صحت

2020-10-26 11:25:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ وسطی یورپ کے وقت کے مطابق پچیس اکتوبر کی سہ پہر دو بج کر نو منٹ تک دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار کروڑ پچیس لاکھ بارہ ہزار ایک سو چھیاسی تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد گیارہ لاکھ سینتالیس ہزار تین سو ایک ہو چکی ہے۔پچیس اکتوبر کو دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے چار لاکھ اڑتیس ہزار چھ سو تینتیس نئے کیسز سامنے آئے جبکہ پانچ ہزار چھ سو انہتر اموات ہوئیں۔

ادھر مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق پچیس تاریخ کی سہ پہر سارے پانچ بجے تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد چھیاسی لاکھ بیس ہزار سے زائد ہو گئی جب کہ اموات کی تعداد دو لاکھ پچیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔


شیئر

Related stories