ورلڈ ہیلتھ سمٹ میں عالمی برادری سے متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل

2020-10-26 11:27:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں عالمی صحت کی آن لائن سمٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔جرمن صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے ایک ویڈیو تقریر کرتے ہوئے کووڈ -۱۹ کی ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ جب تک تمام ممالک اس وبا پر موثر طریقے سے قابو نہیں پا لیتے ،تب تک کوئی بھی ملک حقیقی معنوں میں محفوظ نہیں ہے اور ایسا صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب بین الاقوامی برادری متحد ہو تب ہی ہم مل کر اس وبا کو روک سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ کووڈ -۱۹ کی وبا اس وقت دنیا کو درپیش سب سے سنگین بحران ہے لیکن جب تمام ممالک سائنسدانوں کی تحقیق پر عمل کریں گے اور باہمی تعاون کو مستحکم کریں گے ، تب ہی اس وبائی مرض پر قابو پایا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس کا بھی یہ ماننا ہے کہ اس وبا نے جو بڑے پیمانے پر امتحان لیا ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ، عالمی برادری کی مشترکہ کوششیں ہی واحد حل ہیں۔ یورپی کمیشن کے صدر وان ڈیرلین نے بھی اس بات پر زور دیا کہ وبا کے خلاف جنگ صحت عامہ کے عالمی بحران کا جواب دینے کے لیے متحدہ کوششوں کی ایک مثال بن سکتی ہے۔


شیئر

Related stories