افریقی ممالک میں انسداد وبا میں نمایاں پیش رفت نظر آئی ہے، عالمی ادارہ صحت
دنیا بھر میں وبا کے مسلسل پھیلاو کے تناظر میں حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا کہ افریقہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز میں اضافے کی شرح کم ہورہی ہے۔اس وقت وبا پر قابوپانے اور اس کی روک تھام کی صورتِ حال حوصلہ بخش ہے ۔افریقہ کے لیے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ میتشی دیسو موئیتی نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد افریقہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
تجزیے کے مطابق افریقی ممالک میں ٹیسٹ ، احتیاطی تدابیر اور علاج کی بہتر صلاحیت وبا پر قابو پانے میں موثر ثابت ہوئے ہیں۔رواں سال فروری میں افریقہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے صرف دو لیبز دستیاب تھیں۔تاہم اس وقت ایسے لیبز کی تعداد ۷۵۰ سے زائد ہے۔
علاوہ ازیں، افریقہ میں کووڈ-۱۹ کے مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد تیرہ ہزار سے تینتالیس ہزار تک ہو گئی اور طبی عملے کے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد کو عالمی ادارہ صحت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تربیت دی گئی ہے۔