اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے بین الاقوامی تعاون پر زور

2020-10-27 09:44:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اکتوبر کو اقوام متحدہ کا پچھترواں یومِ تاسیس منانے کے لیے نیو یارک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا کہ صرف بین الاقوامی تعاون ہی کووڈ-۱۹ کی وبا ، آب و ہوا کے بحران ، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور منافرت کے پھیلاؤ پر قابو پا سکتا ہے ۔

انتو نیو گوتریز نے کہا کہ جب اقوامِ متحدہ کا قیام عمل میں آیا تھا تو یہ عالمی اتحاد کی علامت بن گیا اور آج یہ عالمی تعاون کا مرکز ہے۔ اس وقت اقوام متحدہ کا مشن پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ مشترکہ کوششوں کے ذریعے تنازعات کی روک تھام ، پائیدار ترقی کو فروغ دینے ، انسانی حقوق کے تحفظ اور اس کرہ ارض کی حفاظت کے عظیم مقاصد کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔


شیئر

Related stories