برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مستقبل کے تعلقات کے بارے میں مذاکرات ملتوی
2020-10-27 10:12:41
بی بی سی کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان" تجارتی معاہدوں کی بنیاد پر مستقبل کے تعلقات" کے حوالے سے مذاکرات کی بحالی کے بعد ، مذاکرات کا پہلا مرحلہ جو 25 تاریخ کو ختم ہونا تھا اس میں توسیع کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے مطابق 22 سے 25 تاریخ تک لندن میں ہونے والے مذاکرات کو 28 تاریخ تک ملتوی کردیا جائے گا۔رپورٹ میں یورپی یونین کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 29 تاریخ سےبرسلز میں بات چیت جاری رہے گی ۔ برطانوی سیکریٹری برائےامورشمالی آئرلینڈ ،برینڈن لیوس نے کہا ہے کہ مذاکرات میں توسیع ، معاہدہ طے پانے کے امکان کے حوالے سے "ایک اچھی علامت ہے" ۔