وبا پرسیاست کرنے سے زیادہ اموات ہوں گی، عالمی ادارہِ صحت
چھبیس اکتوبر کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئیسس نے عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسے ممالک میں جہاں سیاسی اختلافات پائے جاتے ہیں اورسائنس اور پیشہ ور افراد کی صریح بے عزتی کی جاتی ہے ، تو وہاں افراتفری پھیل جاتی ہے اور وبا سے متاثر ہونے والوں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے مجھے بار بار اس بات کو دہرانا پڑ رہا ہے کہ کووڈ -۱۹ پر سیاست نہ کی جائے ۔ نوول کورونا کے وبائی مرض کا وسیع پیمانے پر پھیلاو کوئی سیاسی کھیل کا میدان نہیں ہے کہ جس میں اس وبا سے فٹ بال کی طرح کھیلا جائے ۔ یک طرفہ طور پر اپنی خواش کے مطابق سوچ رکھنا اور تضادات کو دانستہ طور پر آگے منتقل کرنا اس وبا کے پھیلاو کو نہیں روک سکتے اور نہ ہی اس سے جانیں بچ سکتی ہے۔ "
یورپ میں وبا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یورپ میں نئے مصدقہ کیسز اب بھی نئی بلند سطح تک پہنچ رہے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ یورپ میں وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ موجودہ اقدامات وبا کے پھیلاو کی رفتار سے پیچھے ہیں ۔یورپ نے اگر وبا پر پانا ہےتو اس کو وبا سے بچاؤ کے اقدامات میں "تیزی" لانا ہوگی ۔