بھارت اور امریکہ نے فوجی تعاون کی مضبوطی کےمعاہدے پر دستخط کر دیئے

2020-10-28 11:22:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ستائیس اکتوبر کونئی دہلی میں، بھارت اور امریکہ کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کی "ٹو پلس ٹو " کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔دونوں ممالک نے جیو سپیٹیئل انٹیلی جنس کے اشتراک کے لیے "بنیادی تبادلے و تعاون " کے معاہدے پر دستحط کیے جس سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہو گا ۔

اس معاہدے کے ذریعے بھارت بالکل درست جیو سپیٹیئل ڈیٹا حاصل کرسکے گا اور میزائل اور ڈرون حملوں کی صلاحیت مزید بہتر بنائے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معاہدے پر دستحط کرنے کے بعد بھارت اور امریکہ اہم اور حساس معلومات بانٹ سکیں گے اور بھارت امریکہ سے عسکری ڈرون سمیت جدید ترین ہتھیار خریدے گا۔

عام طور پر امریکہ اوراس کے فوجی اتحادیوں کے مابین بنیادی دفاعی تعاون کی تین دستاویزات پر دستخط ہوتے ہیں ، یعنی فوجی سہولیات کا اشتراک کرنے کے لیے "لاجسٹک سکیورٹی معاہدہ"، جیو سپیٹیئل انٹیلی جنس اشتراک کے لیے "بنیادی تبادلہ و تعاون کا معاہدہ" ، اورعسکری مواصلاتی نظام کو منسلک کرنے کے لیے "مواصلات ، مطابقت و تحفظ کا معاہدہ "۔ بھارت اور امریکہ نے 2016 میں لاجسٹک سکیورٹی معاہدے اور 2018 میں مواصلات ، مطابقت و تحفظ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تیسری "ٹو پلس ٹو " کانفرنس ہے۔اس سے قبل فریقین نے 2018 اور 2019 میں "2+2" کانفرنسز کا انعقاد کیا تھا ۔کانفرنس میں دفاعی تعاون اور حکمت عملی کے شراکت داری تعلقات پر بات چیت کی گئی ۔


شیئر

Related stories