فلاڈیلفیا پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت ،مظاہرے میں تقریباً 30 پولیس اہلکار زخمی
2020-10-28 11:28:58
امریکی ریاست پینسلوینیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں چھبیس کی رات سے ستائیس کی صبح کے دوران ایک سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جس کے باعث عوامی احتجاج شروع ہو گیا ۔دورانِ احتجاج پولیس اہل کاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں تقریباً30 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی کے آخر میں ، امریکی ریاست منی سوٹا سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ ،سفیدفام پولیس اہلکاروں کی جانب سے قانون کے نفاذ کے لیے پر تشدد طریقہ کار اختیار کرنے کے باعث جاں بحق ہو گیا تھا ۔ اس واقعے کے نتیجے میں پورے امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔