چین عالمی معیشت کی قوتِ محرکہ ہے ، روسی صدر

2020-10-30 10:43:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس اکتوبر کو روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے انوسٹمنٹ فورم کی کل رکنی کانفرنس میں کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا کہ چین عالمی معشیت کی قوتِ محرکہ ہے۔باوجود یہ کہ معاشی شرح نمو چین کے طے شدہ ہدف تک نہیں پہنچی،لیکن اس کے باوجود چین کی شرح نمو کافی نمایاں ہے۔

روسی صدر کے مطابق روس ، ایشیا بحرالکاہل کے علاقے کو ترقی کے امکانات کے ساتھ ایک اہم منڈی سمجھتا ہے اور اس خطے کے ساتھ معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کو بے حداہمیت دیتا ہے۔توانائی کے شعبے میں روس ایشیائی ممالک خاص طور پرچین ، جاپان اور بھارت کے لیے قدرتی گیس کی فراہمی کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے ۔


شیئر

Related stories