دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد چار کروڑ چون لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کرگئی ، عالمی ادارہ صحت
2020-11-01 16:42:07
عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق وسطی یورپی وقت کے مطابق 31 اکتوبر کو 14:06 تک دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے کل 45،428،731 تصدیق شدہ کیسز ریکار ڈ کیے گئے ہیں ، اور مجموعی طور پر 1،185،721 اموات ہوئیں ہیں ۔ اکتیس تاریخ کو دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے 535،928 نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں ، جو وبا پھوٹنے کے بعد سے ایک ہی دن میں نئے کیسز کی تعداد کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ ہے ،اسی طرح 7،246 نئی اموات ہوئیں۔