افغان صوبہ قندوز کے گورنر کی رہائش گاہ پر مارٹر حملہ ،پانچ افراد زخمی

2020-11-02 09:47:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
یکم تاریخ کو افغان صوبہ قندوز کے گورنر کی رہائش گاہ کو مارٹر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔گورنر کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارٹر حملہ رات کے وقت کیا گیا جس میں پانچ محافظ زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل افغان ٹیلی ویژن نے بتایا تھا کہ حملے کے وقت چند محافظ گورنر کی رہائش گاہ میں واقع ایک میدان میں والی بال کھیل رہے تھے۔مرادی کے مطابق مذکورہ حملے میں طالبان ملوث ہیں جبکہ طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔یاد رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بارہ ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں امن مذاکرات کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن ابھی تک طالبان کی جانب سے افغان حکومتی تنظیموں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں کا سلسلہ تھما نہیں ہے۔
  


شیئر

Related stories