عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کا خود کو قرنطین کرنے کا فیصلہ

2020-11-02 10:07:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم نومبر کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایسے افراد سے رابطے میں آئے ہیں جن کا نوول کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ فی الحال وہ تندرست ہیں اور وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ ٹیڈروس کے مطابق وہ خود کو قرنطین کریں گے اور عالمی ادارہ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھر سے پیشہ ورانہ امور جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد صحت کے حوالے سے اہم ہدایات کی پاسداری کرے تاکہ کووڈ-۱۹ کے پھیلاو کے سلسلے کو روکا جا سکے اور صحت کے نظام کا تحفظ کیا جا سکے۔ٹیڈروس نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ ڈبلیو ایچ او کے اراکین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی جانیں بچانا اور کمزور طبقے کا تحفظ جاری رکھیں گے۔


شیئر

Related stories