امریکہ میں صدارتی انتخابات کے موقع پر سیاسی ماحول عروج پر
2020-11-02 10:36:18
امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات قریب آتے ہی الیکشن کا ماحول بھی کشیدہ ہوگیا ہے۔ووٹنگ اور انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ممکنہ مظاہروں یا ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے ،متعدد علاقوں میں سپر مارکیٹوں ، بینکوں اور کچھ سرکاری محکموں نے متعلقہ حفاظتی اقدامات وضع کیے ہیں۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے آس پاس کچھ سپر مارکیٹس ، بینکس ، فلاور شاپس ، کیفے ، ہوٹلز اور سیاحتی امور کے دفاتر سمیت دیگر وفاقی حکومت کے محکموں نے اپنے دروازوں اور کھڑکیوں کو لکڑی کے تختوں سے مضبوط بنایا ہے۔کچھ شاہراہوں پر ووٹنگ کے روز اور اگلے دن پارکنگ کی ممانعت کے حوالے سے ہنگامی ہدایات چسپاں کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ میں گزشتہ انتخابات کے موقع پر کبھی بھی ایسے مناظر نہیں دیکھے گئے ہیں۔