امریکہ میں صرف ایک ہفتے کے دوران اکسٹھ ہزار بچے کووڈ-۱۹ سے متاثر
2020-11-03 11:15:00
دو نومبر کو امریکی اکیڈمی برائے اطفال (AAP) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، انتیس اکتوبر کو اختتام پزیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں کل61447 بچوں کے کووڈ-۱۹ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔وبا پھوٹنے کے بعد اس ہفتے کے دوران کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ بچوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
اکیڈمی کے مطابق، وبا پھوٹنے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 853،600 امریکی بچے کووڈ-۱۹ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ اکتوبر میں مصدقہ کیسوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔