اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کابل یونیورسٹی پر انتہا پسندوں کے حملے کی شدید مذمت
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں کے مطابق دو تاریخ کو کابل یونیورسٹی پر انتہا پسندوں کے حملے میں تین حملہ آوروں سمیت بائیس افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی احاطے سے انتہا پسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انتہا پسندوں کا ایک گروہ دن گیارہ بجے کابل یونیورسٹی میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔ کابل یونیورسٹی افغانستان میں سب سے بڑا تعلیمی مرکز ہے جہاں پچیس ہزار طلباء زیرتعلیم ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کابل یونیورسٹی پر انتہا پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔گوئتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ افغان حکومت اور افغان عوام کی قیام امن کی دیرینہ خواہش کی حمایت کرتی ہے اور اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔