کووڈ ۔۱۹ کیسز میں اضافے کے درمیان انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں وبا سے متعلق ٹرمپ کے بے بنیاد دعوے

2020-11-03 16:32:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے امریکی انتخابی مہم کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاہے کہ صد ارتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ کووڈ ۔۱۹ اس مرتبہ انتخابی مہم کا اہم موضوع رہاہے۔ اس دوران صدر ٹرمپ وباسے متعلق عجیب وغریب بیانات دے رہے ہیں۔انتخابی لحاظ سے اہم علاقے مڈ وسٹ کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز کووڈ۔۱۹ سے ہونے والی اموات سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ اس کے برعکس ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کووڈ۔۱۹ کیخلاف قوم سے اتفاق و اتحاد کی اپیل کی اور صدر منتخب ہونے کی صورت میں اپنی جماعت کی طرف سے زیادہ مضبوط ردعمل کا وعدہ کیا۔ مڈ وسٹ اور پنسلوانیا کی ریاستیں سونگ ریاستوں کے طور پر مشہور ہیں۔ یہ ریاستیں انتخابی نتائج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان ریاستوں میں ویک انڈ پر انتخابی مہم کے دوران کووڈ ۔۱۹ سے متعلق دونوں امیدواروں کے نقطہ نظر میں واضح تضاد پایاگیا۔ دونوں امیدواروں کی کوشش ہے کہ ان بلیو کا لر ووٹروں کو اپنے حق میں جیت لیں جنہوں نے چار سال پہلے ڈیموکریٹک کو چھوڑ کر ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا۔

ڈاکٹرز کے حوالے سے ٹرمپ کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہےجب امریکہ میں یومیہ دنیا میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اور سترہ ریاستوں میں کووڈ ۔۱۹ سے متاثرہ ریکارڈ مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔ اس چیلنچ کو ایڈ ریس کرنے کے بجائے ٹرمپ نے مشی گن میں الزام لگایا کہ ڈاکٹرز جان بوجھ کر کووڈ ۔۱۹ سے اموات زیادہ دکھا رہے ہیں کیونکہ اس سے ان کو پیسے ملتےہیں۔


شیئر

Related stories