اقوام متحدہ میں چینی مندوب کی امن پولیس دستوں کے تحفظ اور استعداد کار میں اضافے پر زور

2020-11-05 11:13:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے چار تاریخ کو سلامتی کونسل کے ایک مذاکرے میں امن پولیس دستوں کے تحفظ اور اُن کی استعداد کار میں اضافے پر زور دیا۔
جانگ جون نے کہا کہ رواں سال چین کی جانب سے اقوام متحدہ کی تحفظ امن سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے امن پولیس دستے بھیجنے کی بیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ بیس برسوں کے دوران چین نے چھبیس سو سے زائد پولیس اہلکار بھیجے ہیں جبکہ آٹھ پولیس اہل کاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔ اس وقت تقریباً تیس چینی پولیس اہل کار جنوبی سوڈان اور قبرص کے امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
گزشتہ بیس برسوں میں چینی پولیس نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم کردار ادا کیا ہےاور اقوام متحدہ کے امن پولیس کے نصب العین کی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔


شیئر

Related stories