پیرس معاہدے کی مضبوطی کے ساتھ حمایت جاری رہے گی ، اقوام متحدہ

2020-11-05 16:08:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق چار تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فریم ورک کنونشن اور بہت سارے ممالک نے بیانات جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کرہ ارض اور بنی نوع انسان کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا انتہائی اہم کام ہیں۔ اقوام متحدہ پیرس معاہدے کی مضبوطی سے حمایت کرتا رہے گا۔

امریکی حکومت نے ایک سال قبل اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ پیرس معاہدے سے دستبرداری کاعمل شروع کررہا ہے ۔انخلا کے عمل میں ایک سال کا عرصہ لگا ۔امریکہ رواں سال 4 نومبر کو "پیرس معاہدہ" سے باضابطہ طور پر دستبردار ہوگیا ہے ، اور اس طرح معاہدہ سے الگ ہونے والا واحد ملک بن گیا۔


شیئر

Related stories