انسداد دہشت گردی کےلیے فرانسیسی صدر کی طرف سے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اہل کاروں کی تعداد میں اضافے کا اعلان
فرانسیسی صدر میکرون نے 5 تاریخ کو اعلان کیا کہ فرانس انسداد دہشت گردی کے لیے فرانس کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے شینجن علاقے میں سرحدی نگرانی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔
فرانسیی میڈیا کے مطابق، میکرون نے اسی دن فرانس اور اسپین کے درمیان سرحدی چوکی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ، فرانس سرحدی علاقوں میں تعینات پولیس، ملٹری پولیس اور سپاہیوں کی تعداد کو دوگنا کرکے 4800 کردے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں یورپ میں ہونے والے چند دہشت گردانہ حملوں سے یہ ظاہر ہوتا کہ دہشت گردوں نے شینجن کے علاقے میں آزاد نقل و حمل کی سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی اور شینجن علاقے میں سرحدی نگرانی کو مزید سخت بنانے کی اپیل کی تاکہ خطے میں سیکیورٹی کی مکمل طور پر "تعمیر نو" کی جاسکے۔