دنیا میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 47930397 تک جاپہنچی، عالمی ادارہ صحت
2020-11-06 10:46:12
پانچ تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، دنیا میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 47930397تک جاپہنچی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ کے مطابق، وسطی یورپی وقت کے مطابق، پانچ تاریخ کی شام چار بجکر انیس منت تک گزشتہ روزکے مقابلے میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں 529256 کا اضافہ ہوا ، جو 47930397 تک جا پہنچا، اموات کی تعداد میں 9430 کا اضافہ ہوا، کل تعداد 1221781 تک پہنچ گئی۔
امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی طرف سے پانچ تاریخ کو جاری وبا کے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 9.5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔