یورو زون اور یورپی یونین کی معیشتوں میں بالترتیب 7.8 فیصد اور 7.4 فیصد کی کمی متوقع، یورپی کمیشن

2020-11-06 11:06:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یورپی کمیشن نے پانچ تاریخ کو اپنی موسم خزاں کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی۔ جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2020 میں یورو زون کی معیشت اور یورپی یونین کی معیشت میں بالترتیب 7.8 فیصد اور 7.4 فیصد کمی متوقع ہے، دوہزار اکیس اور دو ہزار بائیس میں یورو زون کی معیشت بالترتیب 4.2 فیصد اور 3 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ دوہزار اکیس اور دو ہزار بائیس میں یورپی یونین کی معیشت بالترتیب 4.1فیصد اور 3فیصد کا اضافہ ہوگا۔
یورپی یونین کی تازہ ترین معاشی رپورٹ نے رواں سال یورو زون اور یورپی یونین کی معاشی نمو کی توقعات بڑھادی ہیں ، لیکن سال 2021 کی پیش گوئی کو کم کردیا ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2022 میں یورو زون اور یورپی یونین کی اقتصادی پیداوار وبا پھوٹنے سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں آئے گی۔


شیئر

Related stories