پائیدار امن کے حصول کے لئے خطے جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی راہ پر گامزن رہیں گے، مون جے ان

2020-11-07 15:52:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے چھ تاریخ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں پائیدار امن کا قیام ہماری درینہ خواہش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور دیرپا امن کے حصول کی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ پندرہویں جیجو فورم سے ویڈیو خطاب کے دوران ان کا مزید کہناتھا کہ شمال مشرقی ایشیاء میں امن و خوشحالی کے حصول کےلئے جزیرہ نما کوریا میں امن ضروری ہے۔

مون جے اِن نے کہا کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا نے متعدی بیماریوں ، مویشیوں کی متعدی بیماریوں اور قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے ، ان کے خیال میں شمال مشرقی ایشیا کو وبا اور مشکلات سے بچانے کا واحد راستہ تعاون ہے۔

جیجو فورم ، جسے "ڈیووس فورم کا کوریائی ورژن " بھی کہا جاتا ہے ، کی بنیاد سن 2001 میں رکھی گئی تھی۔ اس کا مقصد خطے میں "امن اور خوشحالی" کا حصول تھا۔وبا کے پیش نظر رواں برس یہ تین روزہ فورم آن لائن منعقد ہو رہا ہے۔


شیئر

Related stories