ڈبلیو ٹی او نے نئے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب سے متعلق فیصلہ ملتوی کردیا

2020-11-07 15:58:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی تجارتی تنظیم کی جنرل کونسل کے چیئرمین ڈیوڈ واکر نے چھ تاریخ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ وبا کی موجودہ صورتحال اور دیگر عوامل سے متاثر ہونے کی وجہ سے عالمی تجارتی تنظیم کے ممبران 9 نومبر کو نئے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب کے بارے میں باضابطہ فیصلہ نہیں کرسکیں گے۔ اس لیے مقررہ منصوبے کے مطابق نو تاریخ کو منعقد ہونے والا جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس ملتوی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وبلیو ٹی او کے ممبران کے ساتھ نئے ڈائریکٹر جنرل کے بارےمیں بات چیت کرنے پر تیار ہیں ۔

یاد رہے کہ اٹھائیس اکتوبر کو عالمی تجارتی تنظیم کے ترجمان کیتھ راک ویل نے اعلان کیا تھا کہ نائجیریا سے تعلق رکھنے والی امیدوار نگوزی اوکونجو۔یویلا کو نئے دائریکٹر جنرل کی حیثیت سے جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم امریکہ نے اس کی مخالفت کی تھی ۔

دریں اثنا سوئٹزرلینڈ کی ریاست جنیوا میں کووڈ -۱۹ کی وبائی صورتحال بہت سنگین ہے جہاں ڈبلیو ٹی او کاہیڈ کوارٹر واقع ہے۔ وہاں دو سے انتیس نومبر تک نیم لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا اور اس مدت کے دوران عوامی مقامات پر پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائدہے۔


شیئر

Related stories