امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کو مطلوبہ عددی برتری حاصل، امریکی میڈیا

2020-11-08 17:12:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات تاریخ کو امریکی میڈیا کے اندازوں کے مطابق ، موجودہ صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں 270 سے زیادہ انتخابی ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔اس حوالے سے ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر ٹرمپ نے بعدازاں کہا کہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔الیکشن ختم نہیں ہوا۔

ووٹوں کی گنتی کے نتائج کی بنیاد پر متعدد امریکی میڈیا کے مطابق ، بائیڈن نے کلیدی "سوئنگ اسٹیٹس" پنسلوینیا اور نیواڈا میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس وقت ان کے پاس 279 انتخابی ووٹ ہیں۔ ٹرمپ کے پاس اس وقت 214 انتخابی ووٹ ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں کل 538 انتخابی ووٹ ہیں ، اور جو امیدوار جیتتا ہے اسے لازمی طور پر آدھے سے زیادہ انتخابی ووٹ حاصل کرنے کو یقینی بنانا ہوگا۔

بائیڈن نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور اتحاد کی طرف بڑھیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ابھی ختم ہونے سے دور ہے ، پیر سے ان کی انتخابی ٹیم قانونی چارہ جوئی کا آغاز کرے گی۔ اس سے قبل ، ٹرمپ نے انتخابی دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کے معاملات پر متعدد ریاستوں میں مقدمات دائر کئے تھے۔

انتخابی صورتحال میں تازہ ترین تبدیلیوں کے تناظر میں ، بائیڈن کے حامی امریکہ کے متعدد حصوں میں جشن منانے سڑکوں پر نکلے آئے اور ٹرمپ کے حامی سڑکوں پراحتجاج کرتے رہے۔


شیئر

Related stories