چین اور بھارت کی افواج کے درمیان کمانڈر کی سطح کے مذاکرات کے آٹھویں دور کا انعقاد

2020-11-08 17:29:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور بھارت کی افواج کے درمیان چھ نومبر کو کمانڈر کی سطح کے مذاکرات کے آٹھویں دور کا انعقاد چشول کے مقام پر ہوا۔ مذاکرات میں دونوں ممالک نے اپنے مغربی سرحدی سیکشین میں ایکچوئل لائن آف کنٹرول کے اطراف حالت کو معمول پر رکھنے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ذریعے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر حقیقی روح میں عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا تاکہ فرنٹ لائن پر موجود دونوں ممالک کی افواج تحمل برقرار رکھیں اور غلط فہمیوں سے بچ سکیں۔ دونوں فریقوں نے عسکری اور سفارتی چینلز کے ذریعے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں مستقبل قریب میں مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


شیئر

Related stories