مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے مذاکرات کے موضوع پر برطانوی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سات تاریخ کو یورپی کمیشن کے چیئرمین وان ڈیر لین کے ساتھ ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا تاکہ فریقین کے مابین تجارتی معاہدے کو بطور مرکزی معاہدہ پیش کیا جائے اور آئندہ ہفتے لندن میں مذاکرات جاری رکھے جاسکیں۔
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان اور وان ڈیر لین کے سوشل میڈیا پر شائع کردہ مواد کے مطابق ، دونوں فریقوں نے بات چیت میں کہا ہے کہ اگرچہ حالیہ مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے ، تاہم ابھی بھی کچھ شعبوں میں بڑے اختلافات موجود ہیں جن میں منصفانہ مسابقت اور ماہی گیری کے امور شامل ہیں۔
دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کی مذاکراتی ٹیم نو تاریخ کو لندن میں مذاکرات جاری رکھے گی اور معاہدے تک پہنچنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے گی۔
برطانیہ کی "بریگزٹ"کی عبوری مدت اس سال کے آخر میں ختم ہوجائے گی۔ عبوری مدت کے دوران برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہد ہ طے پا ئے گا یا نہیں ۔ یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے ۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ دونوں فریقوں کو نومبر کے وسط سے پہلے ایک معاہدے پر پہنچنا ہوگا تاکہ ان کے اپنے قانونی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لئے مدت کو یقینی بنایا جاسکے۔