تہترویں ورلڈ ہیلتھ کانفرنس میں تائیوان سے متعلق بل ایک بار پھر مسترد

2020-11-10 10:46:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو نومبر کو ، تہترویں ورلڈ ہیلتھ کانفرنس آن لائن شروع ہوئی۔ کانفرنس میں ایک "مبصر کی حیثیت سے تہترویں ورلڈ ہیلتھ کانفرنس میں تائیوان کی شرکت " سے متعلق بل کوایک مرتبہ پھر مسترد کیا گیا۔جنیوا میں چینی مستقل مشن کے ترجمان ، لیو یو این نے کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور عالمی ادارہ صحت کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ممبر ممالک کی اکثریت ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور عالمی ادارہ صحت کے متعلقہ قراردادوں کی پوری طرح سے حفاظت اور احترام کرتی ہے ۔چین اس کو سراہتا ہے۔

لیو یواین نے کہا کہ چین کی مرکزی حکومت نے تائیوان کے ہم وطنوں کی صحت و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔ وبا پھیلنے کے بعد ، ہم نے سب سے پہلے تائیوان کے ماہرین صحت کو ووہان میں وبائی حالت کا مشاہدہ کرنے کے لئے مدعو کیا۔ اب تک ، ہم نے تائیوان کو 245 مرتبہ وبا کی حالات سے آگاہ کیا ہے۔ا یک چین کے اصول کی بنیاد کے تحت ، چینی مرکزی حکومت نے عالمی سطح کے صحت کے معاملات میں تائیوان کی شرکت کے مناسب انتظامات بھی کیے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نو تاریخ کو کہا کہ موجودہ ورلڈ ہیلتھ کانفرنس میں تائیوان سے متعلق مزکورہ بل کے ایک بار پھر مسترد ہونے سے پوری طرح ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین کے اصول کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا ، اور تائیوان سے متعلق تجاویز غیر مقبول ہیں اور ناکامی ان کا مقدر ہے۔


شیئر

Related stories