ورلڈ ہیلتھ کانفرنس کی وبا سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور سائنسی طریقہ کاراپنانے کی اپیل

2020-11-10 10:50:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے نو تاریخ کو تہترویں ورلڈ ہیلتھ کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر وبا سے نمٹنے کیلئے دنیا سے اتحاد اور سائنسی طریقہ کار اپنانے کی اپیل کی ۔

ٹیڈروس ایدہانوم گیبریبیسس نے کہا کہ انسداد وبا کی عالمی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر عالمی ادارہ صحت نےکووڈ-۱۹ کیخلاف عالمی تعاون کو مربوط کر تے ہوئے ویکسین کی تیاری میں پیشرفت ، تشخیص میں بہتری ، علاج میں تیزی اوروسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا عالمی ادارہ صحت کو درپیش صحت عامہ کا واحد ہنگامی چیلنج نہیں ہے۔رواں سال عالمی ادارہ صحت نے 60 سے زیادہ ہنگامی صورتحال کا جواب دیا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلنے والی کووڈ-۱۹ کی وبا نے یہ بات واضح کردی ہے کہ لوگوں کی صحت، ہمہ گیر صحت کوریج ، اور عالمی سطح پر صحت کی حفاظت گہرے طور پر باہم مربوط ہیں۔


شیئر

Related stories