اقوام متحدہ میں امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بڑے پیمانے پر تنقید

2020-11-10 10:58:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے تحت نیشنل ہیومن رائٹس ریویو ورکنگ گروپ کا 36 واں اجلاس 9 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔110 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے تقاریر کیں اور امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔

شریک ممالک نے عمومی طور پر امریکہ سے نسل ، مذہب ، اور صنف پر مبنی ہر قسم کے امتیاز کو ختم کرنے اور نفرت انگیز تقریر اور مذہبی عدم رواداری کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نےامریکہ سے مطالبہ کیا کہ پولیس تشدد کو ختم کرے،تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی کاروائی کو بند کرے اور تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کی پالیسی میں تبدیلی لائے، انسانی اسمگلنگ کی سرگرمیوں پر کاری ضرب لگائے،معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں ، خواتین ، بچوں اور معذور افراد کے حقوق سے متعلق کنونشن اور جلد از جلد دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کے کنونشنوں کی توثیق کریں۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے میں واپس آئے۔

چین ، روس ، کیوبا ، ایران ، وینزویلا ، شام اور دیگر ممالک نے مطالبہ کیا کہ امریکہ فوری طور پر ترقی پذیر ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ختم کرے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں ایذا رسانی اور انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔


شیئر

Related stories