اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاکروا کے کووڈ- 19ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت

2020-11-11 11:15:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کےترجمان سٹیفنا دیارک نے 10 تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے امور سلامتی ژان پیئر لاکروا کا کووڈ-۱۹ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیاہے۔

دیا رک نے بتایا کہ یہ تشخیص پرتگال میں کی گئی ہے۔ لاکروا سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کی غرض سے پرتگال میں موجود ہیں۔ کووڈ-۱۹ ٹیسٹ میں مثبت نتیجہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ، لاکروا نے فوری طور پر پرتگالی مقامی حکام کو مطلع کیا ،ان کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس وقت تک لاکروا کو کوئی علامات نہیں ہیں اور وہ متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق الگ تھلگ رہیں گے۔


شیئر

Related stories